(یو این آئی) ہندوستانی فوجی آپریشن کی ڈائریکٹوریٹ جنرل نے پاکستان کی سرحد میں غلطی سے چلے جانے والے ہندوستانی فوجی جوان چندو بابو لال چوہان کے بارے میں آج پاکستان کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ہاٹ لائن پر بات چیت کی۔
اڑي میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب
فوجی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے پاکستان کے فوجی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل سے ہاٹ لائن پر بات کی گئی ہے۔
تاہم فوج کے ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ دوسری جانب سے بات چیت کا کوئی جواب نہیں ملا لیکن اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ہندوستان کا پیغام پاکستان کو مل گیا ہے۔